بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خود کش گاڑی چمن ٹو کے نام سے سوات سے ٹریک ہوئی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ داسو واقعے میں استعمال ہونے والی خود کش گاڑی چمن ٹو کے نام سے سوات سے ٹریک ہوئی، یہ گاڑی چمن میں افغانستان سے آئی، پاکستان میں دو ہینڈلرز تھے، 14 دیگر لوگ بھی واقعے میں شامل تھے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے وزیرخارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرائم سین سے خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضا ملے، ہم نے نادرا سے بھی کراس میچ کروایا لیکن کچھ نہیں ملا، 500 گیگا بائٹ کی فوٹیج حاصل کی۔

جاوید اقبال نے کہا کہ واقعے میں استعمال گاڑی کا فارنزک کروایا، ہم نے پورے علاقے کی جیو فینسنگ کی، 90 سے زائد افراد سے تحقیقات کیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گاڑی میں استعمال کی جانے والی گاڑی اس کی نشاندلی کرلی۔

 ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان میں ان لوگوں کے جتنے سہولت کار تھے سب ٹریس ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں واقعے میں شامل تمام لوگ گرفتار ہوچکے ہیں، ملوث افراد نے دو ماہ بھاشا ڈیم کی ریکی کی، نیٹ ورک کے تین کردار افغانستان میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.