بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت سہولتیں دے تاکہ اگلے اولمپکس کی تیاری کروں ، ارشد ندیم

ٹوکیو اولمپکس کے جیولین مقابلے میں پاکستانی قوم کا دل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشم ندیم کا کہنا ہے حکومت سہولتیں دے تا کہ وہ 2024 اولمپکس کی تیاریاں شروع کردیں۔

پاکستان پہنچنے کے بعد ارشد ندیم کا قافلہ اوکاڑہ سے میاں چنوں پہنچا جہاں انہوں نے اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ استاد رشید ساقی سے ملاقات کی۔

ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کا آبائی شہر میاں چنوں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ہوئے، ایتھلیٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

ٹوکیواولمپکس میں آج اپنے فائنل میچ میں ایکشن میں نظر آنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر رشتہ داروں، دوستوں کا رش لگا ہوا ہے، مہمانوں کی تواضع کے لیے چکن بریانی کی دیگیں تیار کی گئی ہیں۔

ارشد ندیم لاہور پہنچے تو اپنی والدہ سے جھک کر اور ان کے پاؤں چھو کر ملے، ارشد ندیم کا میاں چنوں میں رشید ساقی کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

ارشد ندیم نے بھرپور سپورٹ پر پوری قوم، میڈیا اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ 2024 اولمپکس کی بھرپور تیاری کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستان کے ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے کے فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ 2024 اولمپکس کی تیاری کروں گا،  میں نے اپنی محنت کے مطابق رزلٹ دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم آفس کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیک خواہشات پر مبنی ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

ارشد ندیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سہولتیں دے تا کہ 2024 اولمپکس کی تیاری کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستانی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.