فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے روپ میں شہریوں سے رقم لوٹنے والے غیر ملکی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والا نائیجیرین باشندہ لوگوں کے اکاؤنٹ میں بیرونِ ملک سے رقم بھیجنے کا جھانسہ دیتا تھا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کے حکام نے بتایا کہ غیر ملکی ملزم جھانسہ دے کر لوگوں سے اکاؤنٹ نمبر لے لیتا تھا اور ان سے فراڈ کرتا تھا۔
حکام ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزم نائیجیرین باشندہ شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ چکا ہے، جسے پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔
Comments are closed.