بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں انٹر بورڈ کے تحت بارہویں کے امتحانات

کراچی میں انٹر بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کا آج اکنامکس، اسلامک اسٹڈیز اور جنرل ہسٹری کاپرچہ ہورہا ہے۔

چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر سعید الدین کا کہنا ہے کہ رواں سال صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پرچے سابقہ شیڈول کے مطابق انہی امتحانی مراکز پرلیے جارہے ہیں، جبکہ امتحانی مراکز میں طالبعلموں کے موبائل فون لانے پر پابندی ہے۔

چیئرمین انٹر بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.