بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آٹھ ماہ تک ڈاکٹر کے طور پر کام کرنے والی خاتون بالآخر پکڑی گئیں

آسٹریلیا: خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے ہسپتال میں آٹھ ماہ تک کام کرنے والی خاتون کے خلاف تحقیقات

27 سالہ خاتون سڈنی کے بینکس ٹاؤن لِڈکومب ہسپتال میں آٹھ ماہ تک ایک ڈاکٹر کے طور پر کام کرتی رہی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

27 سالہ خاتون سڈنی کے بینکس ٹاؤن لِڈکومب ہسپتال میں آٹھ ماہ تک ایک ڈاکٹر کے طور پر کام کرتی رہی

آسٹریلیا میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے کے الزام میں تحقیقات کا سامنا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق 27 سالہ خاتون سڈنی کے بینکس ٹاؤن لِڈکومب ہسپتال میں آٹھ ماہ تک ایک ڈاکٹر کے طور پر کام کرتی رہیں۔

ہسپتال کا کہنا ہے کہ بعد میں اُنھیں پتہ چلا کہ وہ آسٹریلیا کی ہیلتھ پریکٹشنر ریگولیشن ایجنسی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ طبی شعبے میں کام کرنے والے میڈیکل سٹاف کو یہ ادارہ اس شعبے میں کام کرنے کی منظوری دیتا ہے۔

مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ ایک کارکن جس نے جنوری میں ہسپتال میں کام کرنا شروع کیا تھا اسے رجسٹرڈ نہ ہونے کے سبب ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ سڈنی کے ہسپتال میں کام کے دوران اس خاتون نے کسی سُپروائزر کی موجودگی کے بغیر، یعنی اکیلے کام نہیں کیا۔

بینکس ٹاؤن لڈکومب ہسپتال نے آسٹریلیا کی ہیلتھ پریکٹشنر ریگولیشن ایجنسی کو اس معاملے کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔ ساتھ ہی ہسپتال معاملے کی اپنے طور پر جانچ بھی کر رہا ہے۔

بینکس ٹاؤن لِڈکومب ہسپتال

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

سڈنی کا بینکس ٹاؤن لِڈکومب ہسپتال

مقامی نیوز چینل سیون نیوز کے مطابق یہ خاتون اپنے فائنل امتحانات میں فیل ہو گئی تھیں جس کے بعد اُنھوں نے جونیئر ڈاکٹر کی نوکری کے لیے جعلی دستاویزات کا استعمال کیا۔

مقامی نیوز چینل کے مطابق ان کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ ہو سکتا ہے لیکن فی الحال کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے لیکن ان کے خلاف معاملہ درج ہو سکتا ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.