بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے

ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔

ارشد ندیم کا لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں نامساعد حالات کے باوجود بہترین کارکردگی سے پاکستانیوں کے دل جیت لیے تھے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.