بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے، معید یوسف

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں معلوم ہے کہ افغانستان میں حالات کیا ہیں۔

معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جعلی خبروں اور پروپیگنڈا نیوز کو افغان حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان فوج لڑنے کے بجائے ہتھیار ڈال رہی ہے تو پاکستان کا کیا قصور؟۔

اس موقع پر وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کے لیے سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کررہے ہیں۔ پی ٹی ایم نے بھی ریاست مخالف 150 ٹرینڈز چلائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے زلفی بخاری کے اسرائیل کے دورہ کے حوالے سے ٹرینڈ چلایا، ن لیگ کی میڈیا ٹیم اور جے یو آئی ف نے بھی اسرائیلی ٹرینڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.