be kind be sweet be a gentleman hot asia girls asain women download hello vietnam seeking true love beautiful actress in philippines latest international dating site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ارسا کا سندھ کا پانی15 فیصد کم کرنے کا فیصلہ

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا) نے سندھ کا پانی مزید کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

ارسا نے موجودہ شیئر سے سندھ کا پانی 15 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے صوبائی محکمہ آبپاشی نے مسترد کردیا۔

ارسا نے خط میں کہا کہ پانی کم آرہا ہے، آبی معاہدے کے تحت پانی کم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمٰن اور شہباز شریف کو انجمن متاثرین بنانے کا مشورہ دے دیا۔

صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا کہ کوٹری بیراج ملک کا آخری بیراج ہے، جہاں پانی آتے ہوئے ویسے ہی کم ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی مزید کم  کرنے کے فیصلے کو کسی صورت تسلیم نہیں کرسکتے، کل محکمہ آبپاشی کی طرف سے ارسا کو جوابی خط لکھا جائےگا۔

پاکستان نے افغانستان سے آئے وفد کو بتادیا کہ افغان سفیر کی بیٹی کی شکایت کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

صوبائی وزیر محکمہ آبپاشی نے یہ بھی کہا کہ سندھ کا پنجاب اور کے پی کے سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی کے کا ویسٹیج کوئی نہیں، پانی سندھ پہنچتے پہنچتے ہزاروں کیوسک کم ہوجاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.