بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں 13، 14 اگست کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ حکومت نے 13 اور 14 اگست کو صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق خواتین، بزرگ شہری، صحافی اور معذور افراد ڈبل سواری پر عائد پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلاق 12 سال سے کم عمر بچوں پر نہیں ہوگا جبکہ نفاذ قانون کے اداروں کے اہلکار بھی اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق نجی سیکیورٹی گارڈز اور ضروری سروس کے ملازمین بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے بتایا کہ صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی پاکستان رینجرز سندھ کی سفارش پر عائد کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.