بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی ایل، حیدر علی شاندار کارکردگی پر ٹوئٹر ٹرینڈز میں شامل

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں اوورسیز واریئرز کے کھلاڑی حیدر علی گزشتہ روز ہونے والے اوورسیز واریئرز اور باغ اسٹالینز کے درمیان میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد ٹاپ ٹوئٹر ٹرینڈز میں شامل ہوگئے ہیں۔

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم باغ اسٹالیئنز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ میں ابھی اتنا بوڑھا نہیں ہوا کہ مجھے سینئرز میں شمار کیا جائے

حیدر علی نے 57 گیندوں پر 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا اور شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

حیدر علی کی اس شاندار اننگز کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹر کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں کی جارہی ہیں ، جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز کا حصہ بنے ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں گذشتہ روز ہونے والےمیچ میں اوورسیز واریئرز نے باغ اسٹالینز کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔

مظفر آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں باغ اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوورسیز واریئرز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اوور سیز واریئرز نے 187 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں حاصل کرلیاتھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.