بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہرشل گبز وادیِ کشمیر کی خوبصورتی سے متاثر

کشمیر پریمیئر لیگ میں اوور سیز واریئرز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز کو مظفرآباد کی خوبصورتی نے اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد سے قبل بھارت کی بوکھلاہٹ اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو دھمکیاں خاک میں مل گئیں۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہرشل گبز کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے وادیِ کشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پاکستان کا وہ علاقہ ہے جہاں وہ پہلے کبھی نہیں آئے، یہ ناقابل یقین طور پر خوبصورت ہے، یہ ایک لاجواب مقام ہے ۔‘

پاکستانی بولنگ لائن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہرشل گبز نے کہا کہ  ’پاکستان مسلسل بہت اچھےفاسٹ بولرز بنا رہا ہے۔‘

کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد سے قبل بھارت کی بوکھلاہٹ اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو دھمکیاں خاک میں مل گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی بولنگ لائن کا اندازہ ہم پی ایس ایل سے لگا سکتے ہیں، بلکہ کے پی ایل میں بالرز کو دیکھ لیں جوابھی تک کھیلے گئے میچز میں بہترین پرفارمنس دکھا چکے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’تقریباََ ہر ٹیم میں کم سے کم بھی تین بالرز شامل ہیں اور یہ پاکستان کے لیے بہت اچھا ہے۔‘

اس سے قبل ہرشل گبز نے اپنے انٹر ویو میں وادی کشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کشمیر کے شہر مظفرآباد کی خوبصورتی کا موازنہ سوئیٹزرلینڈ سے کیا تھا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.