بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: سرکاری محکموں کو 3 سالہ کارکردگی رپورٹ کی تیاری کا حکم

حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری محکموں کو 3 سالہ کارکردگی کی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کا ایکٹ کالعدم قرار دے دیا۔

سول سیکریٹریٹ پنجاب کے ذرائع کے مطابق سرکاری محکموں کو 3 سالہ کارکردگی کی رپورٹ ایوانِ وزیرِ اعلیٰ اور میڈیا سے شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سول سیکریٹریٹ پنجاب کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اچھی کارکردگی والے سرکاری محکمے کو شاباش ملے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آج ایک تاریخ ساز بجٹ پیش کیا۔

سول سیکریٹریٹ پنجاب کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے سرکاری محکموں کی سرزنش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.