بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوویکس کے تحت چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی

کوویکس کے تحت چین سے انسدادِ کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین سائنو فارم کی 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 856 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 81 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 5 ہزار 25 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 5 فیصد ہو گئی۔

سائنو فارم ویکسین کی یہ خوراکیں غیر ملکی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچائی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین سائنو فارم کی ان 10 لاکھ خوراکوں کو دفترِ خارجہ اور چینی سفارتِ خانے کے حکام نے وصول کیا ہے۔

صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 40 افراد انتقال کر گئے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ رواں ہفتے چین سے کوویکس کے تحت مجموعی طور پر 60 لاکھ کورونا وائرس کی سائنو فارم ویکسین کی ڈوزز آئیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.