بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی وزیرِ دفاع کا سربراہ پاک فوج سے ٹیلیفونک رابطہ

امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے فون پر گفتگو کے دوران خطے کی سیکیورٹی اور استحکام سے متعلق مشترکہ مقاصد پر بات چیت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے ملاقات کی ہے ۔

ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع نے پاکستان سے تعلقات میں مزید بہتری کا سلسلہ جاری رکھنے میں اظہارِ دلچسپی کیا۔

جان کربی نے بتایا ہے کہ لائیڈ آسٹن نے جنرل قمر جاوید سے بات چیت کے دوران خطے میں مشترکہ مفادات کو فروغ دینے پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

کراچی (ٹی وی رپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے…

ترجمان پینٹاگون کا مزید کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع نے پاکستان کے آرمی چیف سے خطے میں باہمی مفادات پر بات کی۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا یہ بھی کہنا ہے کہ لائیڈ آسٹن نے جنرل باجوہ سے افغانستان کی صورتِ حال، علاقائی سلامتی و استحکام پر بات کی، اس دوران پاک امریکا دفاعی تعلقات میں وسعت پر بھی بات ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.