بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، ملتوی شدہ بارہویں جماعت کے پرچوں کا سلسلہ جاری

کراچی میں لاک ڈاؤن کے باعث ملتوی ہونے والے بارہویں جماعت کے پرچوں کا سلسلہ جاری ہے۔

افریقی ملک سینیگال کے 22 سالہ نوجوان کو گرل فرینڈ کو…

انٹر بورڈ کے تحت آج 12ویں جماعت سائنس پری میڈیکل کاحیاتیات کاپرچہ لیا جائے گا، جنرل سائنس گروپ کا کمپیوٹرسائنس اور ہوم اکنامکس کا کیمسٹری کا پرچہ ہوگا۔

حیاتیات اور ہوم اکنامکس کے پرچے کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹےہوگا، جنرل سائنس گروپ کے کمپیوٹر سائنس کا پرچہ دو گھنٹے کا ہوگا۔

اے لیول اور ووکیشنل بی ٹیک کے نتائج میں اے گریڈز کی…

 صبح کے پرچوں کا آغاز ساڑھے 9 بجے ہوگا، دوپہرڈھائی بجے کامرس گروپ کا پرنسپل آف کامرس کا پرچہ ہوگا۔

چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ رواں سال صرف اختیاری مضامین کے پرچے لیے جارہے ہیں، طالبعلموں کے پرچے سابقہ شیڈول کے مطابق انہی امتحانی مراکز پرلیے جائیں گے، امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائےگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.