بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گندم چوری پر نیب انکوائری، نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم کی چوری پر نیب انکوائری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کر دی۔

سکھر (بیورو رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی…

سندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم کی چوری پر نیب انکوائری میں درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران نثار کھوڑو سمیت دیگر ملزمان سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

نیب حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ نثار کھوڑو سمیت دیگر ملزمان کے خلاف انکوائری جاری ہے، انکوائری مکمل کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے رہنما پیپلزپارٹی نثار کھوڑو کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

عدالتِ عالیہ نے نیب سے انکوائری مکمل کر کے 28 ستمبر تک پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت تک نثار کھوڑو و دیگر کی ضمانت میں بھی توسیع کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.