بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوجرانوالہ: مبینہ مقابلہ، گرفتار ملزم ہلاک

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے دیوان روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔

کراچی میں پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا اور سپر ہائی وے سے پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا۔

گوجرانوالہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم کو مسروقہ مال کی ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ملزم کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے چک لشکری کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں شوہر جاں بحق ہو گیا۔

گوجرانوالہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.