بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مرتضیٰ وہاب نے وفاق سے خط کا جواب نہ آنے کا ذکر چھیڑ دیا

سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاق سے خط کا جواب نہ آنے کا ذکر چھیڑ دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے 3 ہفتے قبل ویکسین نہ لگوانے پر سم کی بندش کے لیے وفاق کو خط لکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے خط میں لکھا تھا کہ کورونا ویکسین نہ لگانے والے افراد کی سم بند کردی جائے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ 3 ہفتے قبل لکھے گئے خط پر تاحال وفاق کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ویکسین نہ لگوانے پر سم کی بندش کے خط کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے کے لیے مراکز پر پہنچی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.