بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مراد علی شاہ منتظر رہے، وزیراعظم نے نہیں بلایا، ناصر شاہ کا شکوہ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے شکوہ کردیا۔

وزیراعظم کے دورہ سندھ پر گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ عمران خان نے کراچی کے دورے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو نہیں بلوایا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کو وزیر اعظم کے دورہ کراچی کا سرکاری طور پر پروگرام نہیں دیا گیا۔

ناصر حسین شاہ نے کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ منتظر تھے، وزیراعظم نے انہیں کوئی اطلاع نہیں دی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی(کے ٹی پی) کا اجلاس ہوا۔

اُن کا کہنا تھاکہ کے ٹی پی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی نہیں بلایا گیا۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ وہ ہمیں بلائیں نہ بلائیں، بس وزیراعظم عمران خان خوش رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.