بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اختلافات پارٹی کا اندرونی مسئلہ ہے، محمد زبیر

سابق وزیراعظم نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے پارٹی اختلافات کو اندرونی مسئلہ قرار دے دیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں محمد زبیر، پی پی کی ناز بلوچ اور پی ٹی آئی کے عثمان ڈار نے شرکت کی۔

گفتگو کے دوران محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ میں 3 سال میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی، اختلافات ہماری پارٹی کا اندرونی مسئلہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اچھے بچے ہیں، ہم جوڑ توڑ کی سیاست کرتے تو جہانگیر ترین سے رابطہ کرتے۔

ن لیگی قیادت کے ترجمان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو ووٹ نواز شریف کے بیانیے کے لیے پڑے، ہم کسی قسم کے سمجھوتے کے بغیر الیکشن میں جانا چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ 2017 سے ن لیگ کی قیادت کے لیے مشکلات پیدا ہوئیں، ن لیگ کی قیادت نے جو کہا اس پر عمل بھی کرکے دکھایا۔

محمد زبیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت نواز شریف کو لانے میں پوری طرح ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی نے پرفارمز اور ڈلیوری کے حوالے سے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی 4، 5 مہینے بعد کی پیشگوئی نہیں کرسکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.