بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریچھ کے بچوں کی گالف کلب میں کھیلنے کی ویڈیو وائرل

ریچھ کے تین بچوں کی گالف کلب میں موج مستیوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں ریچھ کے بچے ایک خالی گالف کلب میں ایک جنھڈے کے قریب کھیلتے اور آپس میں لڑتے نظر آرہے ہیں۔ 

ٹوئٹر پر ڈینی ڈیرانے نامی شخص کی جانب سے شیئر کیے گئے کلپ کو صارفین نے بہت پسند کیا ہے، خاص کر ریچھ کے بچوں کی خوبصورتی اور انوکھے انداز کو بہت ہی سراہا۔

یقیناً آپ بھی اس ویڈیو کو دیکھ کر مسکرائے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

گزشتہ روز ہی شیئر کی گئی یہ ویڈیو کلپ 12 لاکھ سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.