بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی درخواست کی سماعت ملتوی

سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی کر دی۔

عدالتِ عالیہ نے شرجیل میمن کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کی غیرحاضری کے باعث سماعت 13 اگست تک ملتوی کی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے اپنی درخواست میں سندھ ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ میری بیٹی امریکا میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، بیٹی سے ملنے 15 اگست کو ملک سے باہر جانا ہے، اجازت دی جائے۔

شرجیل انعام میمن کے خلاف 2 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔

شرجیل میمن کے خلاف محکمۂ انفارمیشن میں غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری بھی جاری ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.