بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسد کھوکھر آج وزارت کا حلف اٹھائیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر آج گورنر ہاؤس پنجاب میں وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور صوبائی وزیر اسد کھوکھر سے حلف لیں گے، تقریب آج دوپہر گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔

پنجاب کے نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل میں ملوث گرفتار ملزم ناظم نے انکشاف کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تقریب سے نکلے تو اس کے بعد اس نے مبشر کھوکھر کو باہر جا کر قتل کیا۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزراء بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ اسد کھوکھر کی حلف برداری کی تقریب پہلے ان کے بھائی کے قتل کے باعث موخر کر دی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.