بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو کسی سے خطرہ نہیں، رانا ثناء ﷲ

مسلم لیگ( ن) کے رہنما رانا ثناء ﷲ نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو کسی سے خطرہ نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء ﷲ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی بحال ہوئی تو اس کا فائدہ بھی مسلم لیگ (ن) کو ہوگا۔

اس سے قبل ایک بیان میں پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے صدر رانا ثناء کا کہنا تھا کہ پارٹی میں نواز شریف کے بیانیے کو مریم نواز لے کر چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں ہمارے خلاف دھاندلی ہوئی، 2023 کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو کسی صورت روکا نہیں جاسکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.