ملت اور سر سید ایکسپریس حادثے کی انکوائری رپورٹ میں ریلوے کے 20 ملازمین اور افسران کو حادثے کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق حادثہ ریلوے ملازمین اور افسران کی غفلت و لاپروائی کے باعث پیش آیا۔ انکوائری رپورٹ سیکرٹری ریلوے کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔
سیکرٹری ریلوے کا کہنا ہے کہ رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں اسے منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کریں گے۔
واضح رہے کہ حادثہ اس سال جون میں ڈھرکی اور ریتی اسٹیشن کے درمیان ہوا تھا جس میں 65 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
Comments are closed.