بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب میں نایاب باز کی 2 لاکھ 70 ہزار ریال میں نیلامی

سعودی عرب میں انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن کے زیراہتمام ایک تاریخی ایونٹ میں نادر و نایاب باز کی ریکارڈ 2 لاکھ 70 ہزار سعودی ریال میں نیلامی ہوئی۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شمالی علاقے ملہام کے سعودی فالکن کلب میں منعقدہ ڈائریکٹ نیلامی کی دوسری شب سعودی بریڈرز کے پالے ہوئے اس باز کو نیلام کیا گیا۔

جانوروں کی شرارتیں اور حرکات انسان کو اکثر اوقات…

ال اردی فارم میں پالے گئے اس باز کی نیلامی کے موقع پر سخت مقابلہ ہوا۔

اس باز کا وزن 1105 گرام جبکہ یہ 17 انچ لمبا اور تقریباً پونے 17 انچ چوڑا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.