بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: انڈر19 ٹیم کا تربیتی کیمپ، کھلاڑیوں کو مختلف اہداف

پاکستان انڈر۔19 ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے، جس میں سیناریو بیس میچ کھیلا گیا، کھلاڑیوں کو مختلف ہدف دئیے گئے۔

ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی نگرانی میں پاکستان انڈر۔19 ٹیم کے ممنکہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیدیم کراچی میں جاری ہے۔

کھلاڑیوں کے درمیان سیناریو بیس میچ کھیلا گیا، بیٹسمینوں کو لمبی اننگز کھیلنے، کم گیندوں پر زیادہ رنز بنانے اور چوکے چھکے لگانے کے اہداف دیئے گئے۔

ہیڈ کوچ نے بولرز کو لمبے اسپیل کے ساتھ لائن لینتھ پر بولنگ اور وکٹیں لینے کا ہدف دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.