بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی آنے پر سیکیورٹی اسٹاف نے روک لیا۔

فردوس عاشق اعوان کو اسمبلی عمارت کے اندر نہیں جانے دیا گیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

فردوس عاشق اعوان اور پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندو خیل کے درمیان کرپشن کے الزامات پر نجی چینل کے پروگرام میں تلخ کلامی ہوگئی۔

فردوس عاشق اعوان احسن سلیم بریار کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے آئی تھیں۔

فردوس عاشق اعوان کا نام مہمانوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسمبلی لسٹ میں میرا نام موجود ہے مگر اسے کاٹ دیا گیا، کس نے میرا نام لسٹ میں سے کاٹا مجھے معلوم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ احسن بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے آئی تھی، میں اپنے زور بازو پر جاتی ہوں کسی کی سفارش پر نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.