بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہر کی صفائی مہم کی خود نگرانی کروں گا، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا صفائی سے متعلق کہنا ہے کہ  شہر کی صفائی ستھرائی کی مہم کی خود نگرانی کروں گا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے علاقے شیرشاہ کا دورہ کیا، اس دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی  نے شیرشاہ کی گلیوں میں صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ سڑکوں اور گلی محلوں میں صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کو سربز اور شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.