بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بزرگ خاتون کی عثمان بزدار سے ملاقات، اپنے مسائل سے آگاہ کیا

ایک بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

بزرگ خاتون نے اپنے نواسے کے ہمراہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بزرگ خاتون سے حال احوال پوچھا۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی والد کے ساتھ یادگار تصویر شئیر کردی۔

بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنےمسائل بتائے، عثمان بزدارنے مسائل کےحل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے، میرا تعلق پسماندہ علاقےسے ہے، اس لیے مسائل سمجھتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.