بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سائنو فارم سےمتعلق این سی او سی کا موقف

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کا سائنو فارم ویکسین سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرگردش  معلومات پر  مؤقف سامنے آگیا۔

این سی او سی سوشل میڈیا پر سائنو فارم ویکسین لگوانےسے متعلق معلومات غلط ہیں۔

وزارتِ صحت نے کورونا ویکسین لگوانے والے افراد میں سامنے آنے والے منفی اثرات کی رپورٹ جاری کردی۔

این سی او سی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ویکسین لگوانےکی گائیڈلائنز کی درست معلومات این سی اوسی کی ویب سائٹ پر ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو روز سے سائنو فارم ویکسین لگوانےکےحوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر گردش خبروں میں حکومتِ پاکستان کا ایک نوٹس زیرگردش تھا جس میں ویکسین لگائے جانے کے حوالے سے غلط معلومات درج تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.