بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو کے منہ سے عزت کی سیاست کی بات نہیں جچتی، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے منہ سے عزت کی سیاست کرنے کی بات جچتی نہیں ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے بلاول بھٹو زرداری کے کوئٹہ تقریب سے خطاب میں ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے منہ سے عزت کی سیاست کرنے کی بات زیب نہیں دیتی، یہ لوگ کرپشن، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس اور لوٹی دولت کو عزت دیتے ہیں۔

بلوچستان کے جلسے کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور عبدالقادر بلوچ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ بلاول ان لوگوں کے پاس جارہے ہیں جن کی ضمانتیں ضبط ہو چکی ہیں، بلاول بلوچستان کی فکر چھوڑیں سندھ کی فکر کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کو بھوک اور گندے پانی کے سوا کچھ نہیں دیا گیا، سندھ کے لوگوں کی امیدیں عمران خان سے وابستہ ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ بلوچستان میں جیالا وزیراعلیٰ منتخب کرکے دکھائیں گے۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے معزول صدر ہیں، ن لیگ کی ’م‘ اپوزیشن لیڈر پر حاوی ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے فیصلے ہوں یا کوئی اور بات شہباز شریف کا ان میں کوئی کردار نہیں ہوتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.