بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے 1655 نئے کیسز، 26 اموات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17625 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 1655 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ اس دوران 26 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 6215 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ 6 اگست تک 7746882 ویکسی نیشن کی گئی۔ اور 6 سے 7 اگست کے درمیان 272045 ویکسی نیشن کی گئی۔ اس طرح اب تک 8018927 یعنی 23.41 فیصدویکسی نیشن ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ آج مزید 1385 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 346416 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے بتایا کہ اب تک 5149309 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ جبکہ اب تک 400383 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 47752 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 46216 گھروں میں، 45 آئسولیشن سینٹرز میں اور1491 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ 1308 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اور 107مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

صوبے کے 1655 نئے کیسز میں سے1127 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی 386، ضلع جنوبی 232، ضلع وسطی217، کورنگی 146، ملیر 81 اور ضلع غربی میں 65 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 دیگر اضلاع حیدرآباد 81، جامشورو 54، شہید بینظیرآباد 42، بدین 39، سانگھڑ 34، تھرپارکر 31، دادو 29، ٹھٹھہ 25، میرپورخاص 22، سجاول 22، ٹنڈوالہیار 22، خیرپور 21، مٹیاری 19، نوشہرو فیروز 18، ٹنڈو محمد خان 12، عمر کوٹ12، گھوٹکی 5، کشمور 4 اور سکھر سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.