بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، ڈی آئی جی پولیس

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظہر اکرام  کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کوئٹہ دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعےکیا گیا۔

 کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تھے کہ قریب کھڑی موٹرسائیکل میں دھماکا ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں پولیس کے 2 جوان شہید جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے۔ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈی آئی جی پولیس نے کہا کہ زخمیوں کو سول اسپتال میں بہترین طبی امداد دی جارہی ہے، دھماکے کی تحقیقات شروع کردیں۔

ڈی آئی جی پولیس نے کہا کہ تھریٹ تھی، اسی لئے ہم الرٹ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.