بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

32ویں اولمپک گیمز امریکا کی برتری کے ساتھ اختتام پذیر

32ویں اولمپک گیمز امریکا کی برتری کے ساتھ ختم ہو گئے، ٹوکیو کے نیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ اختتامی تقریب میں اولمپک پرچم 2024 گیمز کے میزبان شہر پیرس کے حوالے کردی گئی، تقریب کے اختتام پر دلکش آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

خواتین کے شاٹ پٹ مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والی چینی ایتھلیٹ کو مرد سے تشبیہ دینے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔

23 جولائی کو رنگا رنگ تقریب سے شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اختتام پذیر ہوئے، کورونا وبا کے باعث گیمز کا آغاز بھی تماشائیوں کے بغیر ہوا اور اختتامی تقریب میں بھی تماشائی شریک نہ ہو سکے۔

تمغے کی امید لگائے پوری قوم ٹکٹکی باندھے اسکرین پر مقابلہ دیکھتی رہی ، ماں مصلّے پر بیٹھی بیٹے کی کامیابی کے لیے دعا کرتی رہی۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس بیخ نے ٹوکیو اولمپکس گیمز کے اختتام کا باضابطہ اعلان کیا اور اولمپک پرچم پیرس کے حوالے کیا گیا۔

32ویں اولمپک گیمز میں امریکا نے 39 گولڈ، 41 سلور 33 برانز میڈل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جمناسٹک کا کھیل مشکل ترین تصور کیا جاتا ہے، جس میں ایتھلیٹ کا پھرتیلا ہونا لازم ہے۔

چین 38 گولڈ، 32 سلور اور 18 برانز میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ جاپان نے 27،  برطانیہ نے 22 اور روسی ایتھلیٹس نے 20 سونے کے تمغے جیتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.