بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمیں سپورٹ کرنے کے بجائے تنقید کی جاتی ہے، ناصر حسین شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں کمی آئی ہے، ہمیں سپورٹ کرنے کے بجائے تنقید کی جاتی ہے۔

 جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ ہوا اور کیسز بڑھے تو دوبارہ جزوی لاک ڈاؤن لگے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی بیاہ کی تقریبات کھلے مقامات پر ہوسکیں گی، شادی کی تقاریب میں 300 افراد شرکت کر سکیں گے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جو فیصلے کیے این سی او کی تجاویز کو مد نظر رکھ کر کیے، ضرورت محسوس ہوئی تو زیادہ سخت لاک ڈاؤن لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایس اوپیز پر باقاعدہ عمل درآمد کروانا ہمیں بہت مشکل ہوا، لوگوں کو اکسایا گیا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ محرم کے لیے سندھ حکومت اور وفاق سے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے، انڈور مجالس کی اجازت ہے تاہم فاصلے اور ماسک پہننا لاز م ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.