بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

باغ اسٹالینز نے میرپور رائلز کو 15 رنز سے ہرادیا

 کشمیر پریمیر لیگ کے چوتھے اور آج کے پہلے میچ میں باغ اسٹالینز نے میرپور رائلز کو 15 رنز سے ہرادیا۔

باغ اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میرپور رائلز کو 212 کا ہدف دیا، لیکن میرپور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 196رن بناسکی۔

باغ اسٹالینز کے عامر یامین کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے میری پرفارمنس ٹیم کے کام آئی۔

میرپور رائلز کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں رہی، اگلے میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس سے قبل مظفر آباد میں کھیلے گئے میچ میں میرپور رائلز کے خلاف باغ اسٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

باغ اسٹالینز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر211 رنزبنائے، باغ اسٹالینز کی جانب سے شان مسعود نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنزکی اننگز کھیلی۔

اسد شفیق نے 54 اور روحیل نذیرنے 36 رنز بنائے، جبکہ عامر یامین نے 15 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.