بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کچھوے کی کیلا کھانے کی ویڈیو مقبول

جانوروں کی شرارتیں اور حرکات انسان کو اکثر اوقات مسکرانے پر مجبور کردیتی ہیں، ایسا ہی کچھ کچھوے کی اس ویڈیو میں ہوا جسے دیکھ کر آپ ضرور محظوظ ہوں گے۔

جی ہاں! کچھوے کی اس ویڈیو کو دیکھ لیجئے جس میں ننھا کچھوا اپنی مالکن کے ہاتھ سے خوب مزے کے ساتھ کیلا کھاتا نظر آرہا ہے۔

A post shared by The Reptile Zoo (@thereptilezoo)

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ کی سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں کچھوے کو مزے کے ساتھ کیلا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے کچھوے کو کیلا کھلارہی ہیں جو وہ بڑے سکون کے ساتھ کھارہا ہے ، جبکہ خاتون بھی یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس کررہی ہیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.