بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب نے غیر ملکی مسلمانوں کو عمرے کی اجازت دے دی، پاکستانی زائرین کے لیے قرنطینہ لازمی

سعودی عرب: ویکسین لگے غیر ملکیوں کو عمرے کی اجازت دے دی گئی، پاکستانی زائرین کے لیے قرنطینہ لازمی

عمرہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد سعودی عرب نے 9 اگست سے ان غیر ملکیوں کو عمرے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جنھوں نے ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوا لی ہو۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق زائرین کی گنجائش کو 60 ہزار مہینہ سے 20 لاکھ تک بڑھایا جائے گا اور مکہ اور مدینہ کے مقدس مقامات پر کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

وزارت حج و عمرہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ملکی اور بیرون ملک مقیم عازمین کو اپنی عمرہ درخواست کے ساتھ کووڈ 19 ویکسینیشن کا مجاز سرٹیفکیٹ شامل کرنا ہو گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جن ممالک کے مکمل ویکسین لگوائے ہوئے افراد کے سعودی عرب داخلے پر پابندی ہے، وہاں سے تعلق رکھنے والے زائرین کو سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ بھی کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے

یاد رہے اس لسٹ میں نو ممالک شامل ہیں جن میں پاکستان، انڈیا، آرجنٹائن، برازیل، مصر، انڈونیشیا، لبنان، جنوبی افریقہ اور ترکی شامل ہیں۔

یعنی پاکستان سے تعلق رکھنے والے زائرین کو بھی ویکسین کی خوارکیں مکمل کرنے کے باوجود سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ کرنا ہو گا۔

سعودی

،تصویر کا ذریعہReuters

سعودی عرب کے ای ویزہ پورٹل کے مطابق ایسے غیر ملکی مسافر جو مکمل طور پر سائنو فارم یا سینوویک ویکسین لگوا چکے ہیں، انھیں صرف اسی صورت میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، بشرطیکہ وہ مملکت کی منظور شدہ چار ویکسینوں میں سے کسی ایک کا بوسٹر شاٹ بھی لگوا چکے ہوں۔

پورٹل پر مسافروں کے لیے دی گئی ہدایات میں یہ بھی درج ہے کہ ایسے افراد جنھوں نے چائنیز ویکسینز سائنو فارم یا سائنو ویک ویکسین کی دو خوراکیں مکمل کر لی ہیں انھیں صرف اسی صورت میں مملکت میں داخلے کی اجازت دی جائے گی اگر انھوں نے سعودی عرب کی منظور شدہ چار ویکسینوں میں سے ایک کا بوسٹر شاٹ لگوایا ہوا ہو۔

سعودی عرب کی منظور شدہ چار ویکسینز ہیں فائزر، آیسٹرا زینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔

گذشتہ برس اکتوبر میں اندورنِ ملک سے تعلق رکھنے والے افراد کو عمرے کی اجازت دی گئی تھی۔

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد رواں برس بھی صرف سعودی عرب سے تعلق رکھے والے افراد کو محدود پیمانے پر حج کی اجازت دی گئی تھی۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.