بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گلگت بلتستان: حلقہ 4 نگر 1میں ضمنی انتخاب، ووٹوں کی گنتی جاری

گلگت بلتستان کے حلقہ 4 نگر 1میں ضمنی انتخاب میں  پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد  ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

پیپلز پارٹی کے جاوید حسین اور پی ٹی آئی کے آغا ذوالفقار سمیت 7 امیدوار میدان میں ہیں۔

پیپلز پارٹی کے امجد حسین نے 2 حلقوں میں کامیابی کے بعد یہ نشست خالی کی تھی۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ نگر 4 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

حلقے میں 23 ہزار 497 رجسٹرڈ ووٹرز کےلئے 42 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ 670 پولیس اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔

گلگت بلتستان اسکاؤٹ کے دو پلٹون بھی حلقہ میں موجود تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.