بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ کے تمام تعلیمی ادارے یوم عاشور تک بند رہیں گے، نوٹیفیکشن جاری

سندھ کے تمام تعلیمی ادارے یوم عاشور تک بند رہیں گے،  محکمہ تعلیم  سندھ نے تعلیمی اداروں کی بندش کا  نوٹیفکیشن  جاری کردیا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں تعلیمی ادارے یوم عاشور کے بعد کھولنے اور انٹرمیڈیٹ کے رہ جانے والے امتحانات منگل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرتعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ یقینی بنایا جائے گا کہ اسکولوں سمیت تعلیمی اداروں میں اساتذہ سمیت تمام اسٹاف کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.