بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت کا منوڑہ جزیرے پر تفریحی مقام بنانے کا فیصلہ

سندھ حکومت  نے کراچی والوں کے لئے ایک اور تحفہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کے ڈی اے کے تعاون سے منوڑہ جزیرے پر تفریحی مقام بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یہ تفریحی مقام منوڑہ پر اونچی چٹان پر بنایا جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون و بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے منوڑہ ساحل کے دورے کے موقع پر کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے شہریوں کے لئے ایک زبردست تفریح مقام بنانے جارہے ہیں۔

 مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہاں چھوٹے ریسٹورنٹس بھی بنائے جائیں گے تاکہ شہری کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں، جبکہ اگلے چھ ماہ تک اس پر کام مکمل کریں گے، جہاں سے شہری ساحل پر بھی جاسکیں گے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خصوصی افراد کے لئے بھی سہولتیں دستیاب ہوں گی، ہماری کوشش ہے کہ کراچی والوں کو اچھا ماحول فراہم کیا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سینڈس پٹ روڈ پہلے تباہ حال تھی، سندھ حکومت نے یہ سڑک بنائی تاکہ شہری آرام سے ساحل سمندر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ماڑی پور روڈ کو بھی 90 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے، ٹاور سے سینڈس پٹ آنے میں 20 منٹ لگتے ہیں، لوٹ مار کا سلسلہ جو چھ سال پہلے تھا آج کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی بھی مدد چاہیے، آئیے مل کر کام کریں تاکہ شہریوں کے لیے خدمت کر سکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.