بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

باغ اسٹالینز کا میرپور رائلز کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے چوتھے میچ باغ اسٹالینز  نے میرپور رائلز کو جیت کے لیے 212 رنزکا ہدف دے دیا۔

مظفر آباد میں کھیلے جارہے میچ میں میر پور رائلز کے خلاف باغ اسٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کشمیر پریمئر لیگ ( کے پی ایل ) کے دوسرے دن ایونٹ کے تیسرے میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز نے فتح اپنے نام کرلی۔

 باغ اسٹالینز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر211 رنزبنائے، باغ اسٹالینز کی جانب سے شان مسعود نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنزکی اننگز کھیلی۔

اسد شفیق نے 54 اور روحیل نذیرنے 36 رنز بنائے، جبکہ  عامر یامین نے 15 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.