بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، شرح 10 فیصد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے جاری کی گئی ہفتہ وار رپورٹ میں ڈی ایچ او زعیم ضیاء نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسزمیں حالیہ ہفتے میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں حالیہ ہفتے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 01 فیصد رہی، 2 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کو کورونا کی ہفتہ وار شرح 9 اعشاریہ 27 فیصد تھی۔

ڈی ایچ او نے بتایا کہ حالیہ ہفتے اسلام آباد میں 2 ہزار 794 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، جبکہ گزشتہ ہفتے 2 ہزار 180 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

محکمۂ ضلعی صحت کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں 4 ہزار 875 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 410 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

دارالحکومت میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 41 فیصد رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.