بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

54 ویں آسیان ڈے پر وزیرِ خارجہ کا پیغام

54 ویں آسیان ڈے پر وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیغام جاری کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آسیان 54 سالوں میں 10 ممالک کا طویل مدتی اجتماعی مقاصد پر مبنی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم امن کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں، بھارت افغانستان کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہاہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آسیان جامع معاشی کمیونٹی میں تبدیل ہو چکا ہے، آسیان نے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کیئے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان جنوب مشرقی ایشیاء میں دوستی اور تعاون کے معاہدے کے ذریعے آسیان سے منسلک ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان عوامی رابطوں اور آسیان سے اپنے روابط کو مضبوط بنانے کو ترجیح دیتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.