بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چینی سفیر کی وزیرِ داخلہ سے پنڈی میں ملاقات

چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد سے راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے، جس کے دوران پاک چین دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

چینی سفیر اور وزیرِ داخلہ کی داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق جاری تحقیقات پر بات چیت بھی ہوئی اور ان تحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق بھی ہوا۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے اس موقع پر کہا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا  کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

اس موق پر چینی سفیر نونگ رونگ نے شیخ رشید سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں بہت سی چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔

چینی سفیر نونگ رونگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی شہریوں کو سہولتیں دینے پر پاکستانی وزراتِ داخلہ کا مشکور ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.