بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیو کراچی: PPP رہنما فاطمہ مسافر کا قتل، مقدمہ درج

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) PS124 خواتین ونگ کی سابقہ صدر فاطمہ مسافر کو نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ سے قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فائرنگ کلاشنکوف سے کی، تین گولیاں لگنے سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں، واردات ٹارگٹ ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے نیو کراچی میں فائرنگ کر کے پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق عہدے دار فاطمہ مسافر کو قتل کردیا تھا۔

زن ،زر ،زمین ہمیشہ سےہی بنائے فساد رہاہے اور روئے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی شعبۂ خواتین کراچی کی رہنما فاطمہ مسافر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاطمہ مسافر پارٹی کا سرمایہ تھیں، ان کا بہیمانہ قتل ناقابلِ معافی جرم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.