بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین سے سائنو فام کی مزید 6 لاکھ 80 ہزار ڈوزز آ گئیں

چین سےانسدادِ کورونا وائرس ویکسین سائنو فام کی ایک اورکھیپ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچا دی گئی ہے۔

وزارت ِصحت کے ذرائع کے مطابق چین سے پی آئی اے کی پرواز کورونا وائرس کی ویکسین سائنو فام کی 6 لاکھ 80 ہزار خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 455 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 68 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 148 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 09 فیصد ہو گئی۔

گزشتہ روز (ہفتے کو) چین سے 13لاکھ 20 ہزار کورونا وائرس کی سائنو فام ویکسین کی ڈوزز اسلام آباد پہنچی تھیں، جبکہ 7 لاکھ 92 ہزار سائنو فام ڈوزز جمعے کی رات اسلام آباد پہنچی تھیں۔

ذرائع کے مطابق چین سے لائی گئی سائنسو فام ویکسین کی تمام ڈوزز فیڈرل ای پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کی گئی ہیں۔

سندھ میں لاک ڈاؤن کا آج آخری دن ہے تاہم اب بھی ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورنا وائرس کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے۔

کورونا وائرس کی سائنو فام ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.