بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این سی اوسی کے 500 دن مکمل ہو گئے: فرخ حبیب

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی وزیر ‎اسد عمر اور ان کی ٹیم پر مشتمل این سی اوسی کے 500 دن مکمل ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 455 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 68 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 148 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 09 فیصد ہو گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کے حوالے سے قومی یکجہتی پیدا کی ہے۔

لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، افسوس ناک بات یہ ہے کہ وائرس پھیلنے کے باوجود شہری کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے۔

فرخ حبیب نے سوشل میڈیا پر بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ بہترین فیصلہ سازی کورونا وائرس کی وباء کے اثرات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.