بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر جان کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

محمد عامر جان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ارشد ندیم نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اُمید کی کرن بن کر اُبھرے ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ واپسی پر ارشد ندیم کو ایک ملین روپے کیش اور اسپورٹس اسکالر شپ دیں گے۔

محمد عامر جان نے مزید کہا ہے کہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ارشد ندیم اور کوچ کی انتھک محنت کو سراہتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بھی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی صلاحیتوں اور کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود اولمپک میں نیزہ بازی کے فائنل تک رسائی بڑی کامیابی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.